موجودہ لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار سابق حکومت ہے ،وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر

Written by on April 29, 2022

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے ملک میں جاری لوڈشیڈنگ کی وجہ ایندھن کی غیر موجودگی ہے ، جس سے ہم بجلی نہیں بنا پا رہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق خرم دستگیر نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق حکومت کی غلط انتظامی امور کی وجہ سے ہمیں یہ دن دیکھنے پڑ رہے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری لوڈشیڈنگ کی2وجوہات ہیں ایک یہ کہ ہمار ے پاس ایندھن موجود نہیں جس کی وجہ سے 5739میگا واٹ بجلی بنانے کی مشنری بند ہے ، آج اگر ہمیں فوری طور پر یہ ایندھن مل جائے تو یہ بجلی سسٹم میں شامل ہو جائے گی ، دوسری وجہ سابق حکومت نے کچھ پلانٹس  تکنیکی مرمت کیلئے بند کیے گئے تھے جس سے 2156میگا واٹ بجلی تکنیکی فالٹ کی وجہ سے میسر نہیں ۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یکم مئی سے ایندھن سے میسر ہونا شروع ہو جائے گا جس سے لوڈشیڈنگ کم ہونا شروع ہو جائیگی ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist