حلف برداری کامعاملہ ، لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی تیسری درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا

Written by on April 29, 2022

لاہور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی حلف نہ لیئے جانے سے متعلق دائر تیسری درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔جسٹس جواد حسن نے فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا ۔

لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی حلف لینے سے متعلق تیسری درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران جسٹس جواد حسن نے حمزہ شہباز کی درخواست پر اعتراض ختم کر دیا ، جسٹس جواد نے فائل واپس چیف جسٹس کو ارسال کر دی ، چیف جسٹس نے حمزہ شہباز کی درخواست سماعت کیلئے جسٹس فضل زمان خان کو بھجوا دی ۔

جسٹس جواد حسن نے حمزہ شہبازکے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا عدالتی وقت ختم ہو چکاہے ،وکیل نے جواب دیا کہ ہائیکورٹ رولز میں آپ کے پاس اتھارٹی موجود ہے آپ کورٹ ٹائم بڑھا سکتے ہیں، جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیئے کہ آج جمعتہ الوداع ہے ، نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے جار ہاتھا  ، کیسز کا ڈھیر لگ جاتا ہے ،ہائیکورٹ تو آڈر پاس کر چکی ہے ، آپ توہین عدالت دائر کر لیتے ، 2 فیصلے آ چکے ہیں ، ان پر عمل نہیں ہو رہا ، یہ پاکستان کی جوڈیشری کی عزت کا سوال ہے۔

جسٹس جواد حسن نے کہا کہ یہ اعلیٰ عدالتوں کی عزت کا سوال ہے ،چیف نے کیا آڈر پاس کیا ہے ؟ حمزہ شہباز کے وکیل نے چیف جسٹس کا آرڈر پڑھ کر سنایا، جسٹس جواد حسن نے کہا کہ ہم نے قانون کے مطابق ہی فیصلہ کرنا ہوتا ہے ، دیکھنا ہے کہ اگر گورنر حلف نہیں لیتے تو پھر آئین میں کیا طریقہ دیا گیاہے ،اشتر اوصاف نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آئین پر عملدرآمد نہ ہونے سے بے یقینی کی فضا بڑھ رہی ہے ، عدلیہ ہی ہے جو بنیادی حقوق ، قوانین پر عملدرآمد کرواتی ہے ،  جب عدلیہ کوئی حکم دے تو اس پر عملدرآمد سب پر فرض ہے ، میرے پاس دوبار عدالتی حکم پر نہ ہونے کے خلاف درخواست آئی،ایسا فیصلہ ہونا چاہیے جو قابل عمل ہو ،کیا کروں کسی اور کو حکم دوں کہ وہ حلف لے ۔

اشتر اوصاف نے دلائل دیئے کہ عدالتی حکم نہ ماننے پر سنگین نتائج نکلتے ہیں،ایک سابق وزیراعظم کو عدالتی حکم نہ ماننے پر سزا ہو چکی ہے ،جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جمعہ کی نماز پڑھ کر واپس آتاہوں تو معاملات پر بات ہو سکتی ہے ،آئینی راستہ نکال سکتے ہیں ، یہ پاکستان کی عدلیہ کی عزت کا سوال ہے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist