بجلی کی لوڈشیڈنگ کے بعد شہر میں پانی کی قلت، واسا کا شرمناک کردار سامنے آگیا

Written by on April 29, 2022

واٹر اینڈ سنیٹیشن اتھارٹی (وا سا)  کی طرف سے شہر میں لو ڈ شیڈنگ کے دورا ن بجلی کے توڑ کے طور پر ٹیوب ویلوں پر اربو ں روپے ما لیت سے لگا ئے گئے جنریٹر بند کر دیئے گئے  ہیں  اور  تا ریخی لو ڈشیڈنگ کے بعد کراچی کی طرح لاہور میں بھی پانی کی قلت پیدا ہوناشروع ہوگئی ہے، گھروں میں موجود پانی کی عدم دستیابی کے بعد  شہری صاف پا نی کے حصو ل کے لیے دن میں روزے کے حالت میں کئی کئی مر تبہ فلٹریشن پلا نٹ کے چکر لگا نے پر مجبور ہوکر رہ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سا بق وزیر اعلی پنجا ب شہبا ز شریف نے شہر میں 400  ٹیو ب ویلو ں پر 10 ارب روپے ما لیت سے ہیو ی جر نیٹر لگا ئے تھے  جس کے لئے ضا بطہ بھی مقرر کیا گیا تھا  کہ جب لو ڈ شیڈ نگ ہو گی تو جر نیٹروں کی مدد سے واسا ٹیو ب ویل چلا نے کا پا بند ہو گا تا کہ شہریو ں کو  بلا تعطل پا نی کی فرا ہمی ممکن ہو سکے مگر واسا نے  تما م ٹیوب ویلز پر لگا ئے گئے جر نیٹر بند کردیئے ہیں اور اکثر   کے قیمتی پر زے بھی چو ری ہو چکے ہیں، ٹائرز تک اتار لیے گئے یا پھر بیچ دیئے گئے ۔

افسو س نا ک با ت یہ ہے کہ واسا نے ایک طرف پا نی کی سپلا ئی کے لئے ٹیو ب ویل چلا نے کا دورا نیہ پچا س فی صد کم کر دیا جس سے شہر میں پا نی کی کمی  تھی اوپر سے لوڈ شیڈنگ شروع ہو ئی ہے تو ٹیوب ویل نہ چلنے کی وجہ سے عوام رل کر رہ گئے ہیں۔ 

اس حوالے سے ایم ڈی واسا انجینر محمد تنویر سے با ت کی گئی تو انہو ں نے کہا کہ جنریٹر سا بق دور میں بند کئے گئے ہیں  چو نکہ واسا ما لی بحران کا شکا ر تھا اور جنریٹر چلا نے سے خرا جا ت مزید  بڑھ گئے ، ہم ڈیزل کا بو جھ بردا شت نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے بتایا کہ پانی کی قلت کی بڑی وجہ بجلی کی لوڈشیڈنگ ہے، اس کا ذمہ دا ر واسا نہٰیں، لیسکو ہے ، واسا کا عملہ شیڈول کے مطا بق ٹیو ب ویل چلا رہا ہے اور یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ  پو رے پا کستا ن میں لا ہو ر وہ شہر ہے جہا ں سب سے زیا دہ پا نی دیا جا تا ہے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist