کراچی کی دعا زہرہ کا لاہور کے ظہیر سے رابطہ کیسے ہوا، اہم انکشاف

Written by on April 26, 2022

 کراچی کی دعا زہرہ کا لاہور کے ظہیر احمد سے رابطہ کیسے ہوا ، لڑکی کے والد نے پریس کانفرنس میں اہم انکشاف کیا۔

دعا زہرہ کا ویڈیو بیان سامنے آنے کے بعد  اس کے والد نے پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ دعا زہرہ کا آن لائن گیم کے ذریعے  لاہور کے ظہیر سے رابطہ ہوا تھا ،  جو شخص ہماری بیٹی کو لے کر گیا اس نے جرم کیا کیوں کہ دعا زہرہ کی عمر  18سال نہیں ہے ، 18سال ہماری شادی کو نہیں ہوئے تو ہماری بیٹی  18 سال کی کیسے ہو گئی ؟۔

دعا زہرہ کے والد نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہماری بچی زندہ ہے ،  بیٹی سے زبردستی بیان دلوایا جا رہا ہے ،  اسے واپس کراچی لایا جائے چاہے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ میں رکھا جائے ،  ہماری بچی پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے ، دعا کی عمر 13 برس ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ معاملے شفاف تحقیقات کی جائیں ۔

دعا کے والد نے بتایا کہ ان کی شادی  7 مئی 2005 کو ہوئی تھی ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist