حمزہ شہباز کی حلف برداری کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف خود میدان میں آ گئے

Written by on April 25, 2022

وزیر اعظم شہباز شریف نے نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کیلئے صدر کوایک اور ایڈوائس بھجوا دی ہے .

نجی ٹی وی  نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتا یا کہ وزیراعظم کی جانب سے ایڈوائس میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر وزیراعلیٰ کے حلف کے لیے نمائندہ نامزد کریں، حلف کے معاملہ پرتاخیر اور مشاورت کی کوئی وجہ نہیں ہے۔وزیراعظم کی ایڈوائس میں کہا گیا ہے کہ 23 اپریل کو بھی حلف کے لیے ایڈوائس بھجوائی تھی ،حلف میں تاخیر سے توہین عدالت کی کارروائی کے اثرات آسکتے ہیں۔پنجاب گزشتہ 23روز سے بغیر حکومت کے چل رہا ہے ۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ دنوں گورنر پنجاب کو حلف برداری سے انکار کے لیے تحریری طور پر آگاہ کرنے کی مہلت دی تھی تاہم گورنر پنجاب کی جانب سے جواب جمع نہ کرائے جانے پر عدالت نے صدر کو ہدایت دی تھی کہ وہ وزیراعلیٰ کی حلف برداری کے لیے کوئی اور نمائندہ مقرر کریں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist