قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے پر امریکہ کا موقف آگیا

Written by on April 23, 2022

  امریکہ کی جانب سے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں بیان کا خیر مقدم کیا گیا ، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان سے دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ 

نجی ٹی وی نیوز کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ  روز اول سے موقف تھا کہ امریکہ کی مداخلت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،  ہمیشہ خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ مراسلے میں بیرونی سازش کا کوئی ثبوت نہیں ، اجلاس میں سابق پاکستانی سفیر کے ٹیلی گرام کے مواد اور پس منظر  سے بھی آگاہ کیا گیا،  اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے منٹس کی توثیق کی گئی ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist