صدر پاکستان کسی اور کو حلف لینے کیلئے نامزد کریں،لاہورہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست نمٹا دی

Written by on April 22, 2022

لاہور ہائیکورٹ نے بطور وزیراعلیٰ حلف نہ لیے جانے کے خلاف حمزہ شہباز کی درخواست نمٹا دی اور  مختصر حکم نامے میں قرار دیا ہے کہ   گورنر پنجاب حلف لینے سے انکار نہیں کرسکتے، صدر پاکستان کسی اور کو حلف لینے کیلئے نامزد کریں، عدالت نے یہ بھی ہدایت کی کہ صدر مملکت کو عدالتی فیصلے کی کاپی بھجوائی جائے۔اس سے قبل عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو 2بجے تک کی مہلت دی تھی اور کہا عدالت کو بتایاجائے گورنر کب صدر کوخط لکھ کر حلف نہ لینے کی وجوہات بتائیں گے،2بجے تک جواب نہ دیا تو قانون اپنا راستہ خو د لے گا اور بعدازاں فیصلہ سنا دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس نے عدالت کو  بتایا کہ میری بات ہو چکی،  گورنر پنجاب حلف نہیں لے رہے ، عدالت نے کہا کہ گورنر کا حق ہےاور  ان کی عزت ہماری ذمہ داری ہے ، انہیں بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے ،عہدے کی عزت کرانی ہے یا نہیں ،  گورنر پنجاب قانون کے مطابق عمل درآمد نہیں کر رہے ،پنجاب تو بند پڑ اہے وزیر اعلیٰ حکم دے گا تو کوئی کام ہو گا۔کوئی کابینہ موجود نہیں کام کیسے ہو گا، ہمارے سامنے سوال یہ ہے کہ گورنر نے کیا کام کرنا ہے ۔

اس سے قبل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی نے سوال کیا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب صاحب !کیا کہتے ہیں گورنرصاحب؟ایڈووکیٹ جنر ل پنجاب نے جواب دیا کہ گورنرپنجاب کسی عدالت کوجوابدہ نہیں،عدالت نے کہا کہ 21 روز سے پنجاب میں گورنمنٹ نہیں جس پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ حکومت آئین کےمطابق چل رہی ہے،  چیف جسٹس امیر بھٹی نے کہا حکومت ہے نہ کابینہ ،کس سے پوچھیں 4 روز سے گورنرپنجاب حلف کیوں نہیں لے رہے؟

ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ گورنرپنجاب صدرپاکستان کوحلف نہ لینے کی وجوہات بھیج رہے ہیں،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ   گورنرکب تک صدرپاکستان کووجوہات بھیج رہے ہیں؟ میں نے 3میٹنگزکینسل کی ہیں کہ حکومت نہیں ہے،پنجاب کاصوبہ تو بند پڑاہے ، ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ گورنرپنجاب صدرپاکستان کووجوہات جلدبھیج رہے ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist