دعازہرہ اغواءکیس میں تھانے دار کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، کیا غفلت کی؟ جانئے

Written by on April 22, 2022

 14 سالہ دعا زہرہ اغوا کیس میں تھانے دار کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔پولیس پروگریس رپورٹ کے مطابق مغویہ دعا زہرہ ٹیبلٹ ساتھ لیکر گئی ہے اس کی سرچ ہسٹری نکالی گئی ہے ۔ اس حوالے سے ایس ایچ او الفلاح بدر شکیل سے رابطہ کیا تو انھوں نے بتایا کہ انھیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور جو پروگریس رپورٹ بنائی ہے اس حوالے سے اب وہ کچھ بتانے سے قاصر ہیں ۔

 نیوز کے مطابق  الفلاح تھانے کے ایس ایچ او سب انسپکٹر بدر شکیل کی جانب سے اغوا کی جانے والی دعا کے حوالے سے اپنی پروگریس رپورٹ میں بتایا کہ مغویہ دعا کے والد نے پولیس کو بتایا تھا کہ ان کی بیٹی بریلینٹ ماسٹر اکیڈمی میں ساتویں جماعت کی طالبہ ہے جس پر پولیس نے سکول کے پرنسپل مجاہد سے رابطہ کیا تو انھوں نے بتایا کہ دعا زہرہ تیسری جماعت تک زیر تعلیم رہی ہے اور وہ بھی ریگولر نہیں تھی۔

پرنسپل نے سکول کے دیگر سٹوڈنٹس سے بھی ملاقات کرائی تو انھوں نے بھی یہ ہی بیان دیا کہ دعا زہرہ ہمارے ساتھ تیسری جماعت تک ہی پڑھی ہے ۔علاوہ ازیں کیس میں ضلع کورنگی کی پولیس کی ایک اور نااہلی سامنے آگئی۔ الفلاح پولیس نے اہل محلہ کے بیان پر پراگریس رپورٹ بنا ڈالی۔ پولیس نے اعتراف کیا کہ دعا زہرہ کے نام سے منسوب ویڈیو ان کی غلطی تھی ، جس میں ایک گاڑی میں ایک لڑکی جارہی تھی جس پر پولیس نے اس لڑکی کو دعا قرار دیا۔ تاہم پولیس کے مطابق اب پتہ لگ گیا ہے وہ لڑکی دعا نہیں بلکہ ثوبیہ ہے۔ دعا زہرہ کے والد نے سی سی ٹی وی میں لڑکی کو پہچاننے سے انکار کردیا تھا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist