متحدہ حکومت کی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

Written by on April 19, 2022

 متحدہ حکومت کی 38 رکنی وفاقی کابینہ نے  حلف اٹھا یا ،  کابینہ کے  31 وزرا ، 3  وزرائے مملکت اور 3 مشیروں نے حلف لیا ۔

ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں چیئرمین سینیٹ سردار صادق سنجرانی نے  وفاقی کابینہ سے حلف لیا ۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم  شہباز شریف بھی موجود تھے ۔ 

خیال رہے کہ متحدہ حکومت تشکیل پانے کے8روز بعد وفاقی کابینہ نے حلف لیا ہے ۔وفاقی کابینہ میں (ن ) لیگ کے 14،پیپلزپارٹی کے 9 ، جےیوآئی کے 4،ایم کیوایم کے2 ارکان جب کہ  بی اےپی،جمہوری وطن پارٹی سے ایک ایک وفاقی وزیر شامل ہے ۔

 وفاقی وزرامیں خواجہ آصف، احسن اقبال،  راناثنااللہ،  ایازصادق ،  مفتاح اسماعیل،  جاویدلطیف، ریاض پیرزادہ ،  راناتنویرحسین،خرم دستگیر،مریم اورنگزیب ،  سعدرفیق، مرتضیٰ  جاویدعباسی،اعظم نذیرتارڑ،  خورشیدشاہ،شیری رحمان،عبدالقادرپٹیل،شازیہ مری ، نویدقمر،مرتضیٰ محمود، ساجدطوری، احسان مزاری ،  عابد حسین، اسعد محمود، عبدالواسع، مفتی  عبدالشکور، طلحہ محمود،  امین الحق، فیصل سبزواری، اسرار ترین،  شاہ زین بگٹی اور طارق بشیر چیمہ بھی وفاقی کابینہ کاحصہ ہیں ۔ 

 وزرائےمملکت میں عائشہ غوث پاشا،حناربانی کھر،عبدالرحمان کانجو  جبکہ  مشیران میں  قمرزمان کائرہ،امیرمقام اورعون چودھری شامل ہیں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist