سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا

Written by on April 19, 2022

سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کو جلانے اور قتل کے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا جس کے مطابق 6 مجرمان کو سزائے موت اور 7 کو عمر قید جبکہ 76 کو 2،2 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

 نیوز کے مطابق انسداد دہشتگری عدالت گوجرانوالہ کی جج نتاشہ نسیم نے کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنایا، سینئر سپیشل پراسیکیوٹر عبدالرؤف وٹو کی سربراہی میں پانچ رکنی پراسیکیوشن ٹیم نے ٹرائل مکمل کرایا۔

عدالت نے پریانتھا کمارا کو زندہ جلانے، تشدد کرنے والے ملزمان کو سزائیں سنائیں، پراسیکیوشن نے 46 چشم دید گواہوں کو چالان کا حصہ بنایا، 10 سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج چالان کا حصہ تھی، 55 ملزمان کے موبائل فون سے ملنے والی ویڈیوز بھی ریکارڈ کا حصہ تھیں، پراسیکیوشن نے 89 ملزمان کیخلاف چالان جمع کروایا، چالان کے مطابق 80 ملزمان بالغ اور 9 نابالغ ہیں، ملزمان پر فرد جرم 12 مارچ کو عائد کی گئی تھی۔ملزمان پر فرد جرم 12 مارچ کو عائد کی گئی تھی، عدالت نے روزانہ کی بنیاد پر تیز ترین ٹرائل کرتے ہوئے ایک ماہ میں ٹرائل مکمل کیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist