پاک فوج کا آپریشن ، 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے

Written by on April 18, 2022

خیپر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج نے آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان  کے 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 15 اور 16 اپریل کی درمیانی رات حساس اداروں اور پاک فوج نے کولاچی کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کیا۔ آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے جن کی شناخت خلیل اور احسان عرف دیوا کے نام سے ہوئی۔ ہلاک دہشت گرد خود کش جیکٹس اور آئی ای ڈیز بنانے کے ماہر تھے اور مختلف تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے زیراستعمال 2 مشین گن کے علاوہ 4 گرنیڈ برآمد ہوئے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist