سری لنکن باشندے پریانتھا کمارا کے قتل کیس کا فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان

Written by on April 18, 2022

 سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں بے دردی سے قتل ہونے والے پریانتھا کمارا کے  قتل کیس کا فیصلہ آج  سنائے جانے کا امکان ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق  پریانتھا کمارا قتل کیس کی سماعت آج  کوٹ لکھپت جیل  میں ہوگی جہاں انسداد دہشتگردی کی خصوڈی عدالت کی جج نتاشہ نسیم کیس کی سماعت کرینگی ، حتمی بحث کی امید کے بعد فیصلہ بھی سنائے جانے کا امکان ہے ۔ 

کیس میں پراسیکیوشن کے تمام گواہوں کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں ، پراسیکیوشن کے  46 گواہوں  کو چالان کا حصہ بنایا گیا تھا  ۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں سیالکوٹ وزیر آباد روڈ پر واقع فیکٹری میں سری لنکن جنرل مینجر پریانتھا کمارا کو فیکٹری ملازمین نے  توہین مذہب کے نام پر بد ترین تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا تھا، بعد ازاں پریانتھا کی لاش بھی  جلا دی گئی تھی ۔

 پولیس نے ابتدائی چالان میں  85 ملزموں کو نامزد کیا جن میں سے 12 کو مرکزی ملزم قرار دیا ۔ 

اب تک  انسداد دہشتگردی کی عدالت  پریانتھا کے قتل کو درست قرار دے کر ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم عدنان کو ایک سال قید اور دس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا چکی ہے ۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist