بھارت میں انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں پر امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے رپورٹ جاری کردی

Written by on April 18, 2022

  بھارت میں انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں پر  امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ میں ماورائےعدالت قتل،مسلمانوں پر تشدد اور بنیادی حقوق غصب کرنے کے واقعات  شامل ہیں ۔

نجی ٹی وی نیوز کے مطابق  امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ میں   مقبوضہ کشمیر میں قتل عام جیسی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بھی شامل ہیں ، رپورٹ میں کہا گیا کہ  کرناٹک میں سکولوں کی طالبات پرحجاب پہننےپرپابندی عائدکی گئی اور شدید عالمی  تنقید کے باوجود ہائیکورٹ نےاس پابندی کوبرقراررکھا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی علاقوں میں مسلمانوں کونشانہ بنانےکی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئیں، کچھ علاقوں میں مسلم برادری فرقہ وارانہ اورمتعصبانہ تشددکاشکار ہے، مسلمان کا  جسمانی استحصال کیا جا رہاہے اور نہیں  زبردستی نقل مکانی پرمجبورکیاگیا ہے ،  مسلمانوں پرگائےکی سمگلنگ کاالزام عائد کر کے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔ پولیس اور جیل حکام کے ہاتھوں ظالمانہ، غیر انسانی،ذلت آمیزسلوک عام ہوچکا ہے ۔

رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ  سوشل میڈیاکی تقریرپرمقدمہ درج کر دیا جاتا ہے، آزادی اظہار رائے  اورانٹرنیٹ کی آزادی پربھی پابندی ہے ، این جی اوز،سول سوسائٹی کی فنڈنگ اور آپریشنز پر حدسےزیادہ سخت قوانین نافذہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist