عمران خان کو کراچی لے جانیوالا طیارہ واپسی پر فنی خرابی کا شکار،سابق وزیراعظم متبادل طیارے سے واپس پہنچے

Written by on April 17, 2022

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو کراچی لانے والا نجی کمپنی کا طیارہ کراچی پہنچ کر فنی خرابی کا شکار ہوگیا تھا جس کے بعد عمران خان متبادل طیارے سے آج صبح اسلام آباد پہنچے۔سابق وزیرِ اعظم عمران خان ہفتے کی شب ساڑھے 8 بجے پاکستانی بزنس گروپ ’اینگرو‘ کی ملکیت AP-PLE رجسٹریشن کے حامل طیارے میں اسلام آباد سے کراچی پہنچے تھے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی پہنچنے کے بعد طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی۔سابق وزیرِاعظم عمران خان نے مزارِ قائد سے متصل باغِ جناح میں پاکستان تحریکِ انصاف کے زیرِ اہتمام ایک بڑے جلسے سے خطاب کیا۔جلسے کے بعد انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، وہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ذاتی رہائش گاہ بھی گئے۔اس دوران عمران خان کو کراچی سے اسلام آباد پہنچانے کے لیے دوسرے چارٹرڈ طیارے کا بندوبست کیا گیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق  عمران خان صبح 3 بجے کراچی ایئر پورٹ کے ٹرمینل ون پر پہنچے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پارٹی کی دیگر قیادت نے عمران خان کو رخصت کیا۔عمران خان ایئر کرافٹ سیلز اینڈ سروسز (پرائیویٹ) لمیٹڈ (ASSL) کے چارٹرڈ طیارے سے آج صبح ساڑھے 5 بجے اسلام آباد پہنچے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist