ایف آئی اے کی نشاندہی پر کابل میں انسانی سمگلنگ کا نیٹ ورک پکڑا گیا

Written by on April 17, 2022

 وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)  اسلام آباد کی نشاندہی پر کا بل میں انسانی سمگلنگ کا نیٹ ورک پکڑاگیا،ایف آئی اے کے رابطہ پر افغان حکام نے نیٹ ورک چلانے والے ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔

 گزشتہ سال جعلی پاکستانی ویزے پر پاکستان سے آئرلینڈجانے کی کوشش کرنے والے افغان باشندے ملزم میر آغا سلیمی نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ جعلی ویزہ لگانے والے ایجنٹس افغانستان سے آپریٹ کر رہے ہیں،ملزمان500 ڈالر کے عوض جعلی ویزے بناتے تھے۔جس پرڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے زبیر شیخ نے افغان سفارتخانے سے رابطہ کیا اور افغانستان میں موجود ایجنٹس کے خلاف کارروائی کی درخواست کی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist