افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی ، 14 اپریل کے واقعے پر احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا

Written by on April 17, 2022

  14 اپریل کو شمالی سر زمین سے پاکستان میں دہشتگرد کارروائی میں 7 جوان شہید ہونے پر افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی کی گئی جہاں  انہیں احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔

نجی ٹی وی نیوز کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے افغان ناظم الامور   کو دو واقعات پر احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا،  افغان ناظم الامورکو 14 اپریل کےواقعہ پراحتجاجی مراسلہ دیاگیا،  افغان سرزمین کےپاکستان کیخلاف استعمال پربھی احتجاجی مراسلہ دیاگیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  افغان حکومت پاک افغان سرحدی علاقےکومحفوظ بنائے۔

نجی ٹی وی کے مطابق  ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا کہ  پاک افغان سرحدپرچندروزمیں دہشتگردی کےواقعات بڑھےہیں، سرحدپارسےسکیورٹی فورسزکونشانہ بنایاجارہاہے، افغان حکومت سےسرحدی علاقہ محفوظ بنانےکیلئےکئی باردرخواست کی ، دہشتگردپاکستان میں کارروائیوں کیلئےافغان سرزمین استعمال کررہےہیں، دہشتگردپاکستان کی سرحدی حفاظتی چوکیوں پرحملےکررہےہیں، 14اپریل کوشمالی وزیرستان میں دہشتگردوں نےپاک فوج کے 7 جوان شہید کیے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ  افغان سرزمین سےپاکستان میں دہشتگردکارروائیوں کی مذمت کرتےہیں، یہ پاک افغان سرحدپرامن برقراررکھنےکی کوششوں کیلئےنقصان دہ ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist