پنجاب اسمبلی میں تشدد کا شکار ہونے کے بعد ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کا پہلا بیان سامنے آگیا

Written by on April 16, 2022

تشدد کا شکار ہونیوالے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہر قیمت پر تھوڑی دیر بعد کراوں گا،حملہ کرنے والوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کریں گے ۔

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ جو لوگ ملک میں مارشل لا لگوانا چاہتے ہیں ان کی خواہش پوری نہیں ہو گی،آئینی و قانونی تقاضا ہر صورت پورا کروں اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس دوبارہ شروع کروں گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھ پر حملہ پلاننگ کے تحت کرایا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی میں اجلاس بلایا گیا ہے ، جس میں حکومتی اراکین کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی لوٹے اچھالے گئے اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری پر تھپڑ برسائے گئے ان کے بال بھی نوچے گئے ۔

دوست مزاری کو حفاظتی حصار میں ڈپٹی سپیکرچیمبر پہنچایا گیا اور اجلاس کی کارروائی رک گئی لیکن اب ان کابیان سامنے آیا ہے کہ وہ دوبارہ اجلاس شروع کروائیں گے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist