وزیر اعظم کا پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ نہ کرنے کافیصلہ

Written by on April 16, 2022

وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی اوگرا سمری مسترد کردی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگا۔  حکومت بوجھ خود برداشت کرے گی، عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 83 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دے دی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 77 روپے 56 پیسے اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔ فل لیوی اور ٹیکس کی بنیاد پر لائٹ ڈیزل 77 روپے 31 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist