مالی مشکلات کا شکار وزارت ریلوے نے ملازمین کو پنشن دینے کیلئے حکومت سے اربوں روپے مانگ لیے

Written by on April 16, 2022

 وزارت ریلوے نے اپنے ملازمین کو پنشن کی ادائیگی حکومت نے 9ارب 80کروڑ روپے مانگ لیے۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے پنشن کی عدم ادائیگی کے حوالے سے موصول ہونے والی کئی شکایات پر ایک مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کی سربراہی سینئر ایڈوائزر اور سابق ایڈیشنل آڈیٹر جنرل محمد ایوب ترین کریں گے۔ یہ کمیٹی پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی کے سٹیٹس کے علاوہ پنشن اصلاحات کے عمل کی بھی نگرانی کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق پنشن کی ادائیگی کے طریقہ کار کو کس طرح مزید سادہ اور آسان بنایا جا سکتا ہے، اس موضوع پر بات چیت کے لیے کمیٹی کی طرف سے اے جی پاکستان ریلوے، وزارت خزانہ، وزارت ریلوے، وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اور ایسوسی ایشن فار دی ویلفیئر آف ریٹائرڈ پرسنزکو طلب کر لیا ہے۔

 محمد ایوب ترین نے کہا ہے کہ ”پنشن کیسز کو حتمی شکل دینے میں تاخیر کے سبب پنشنرز اور ان کے خاندان شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔ سب سے زیادہ مشکلات فیملی پنشن کے کیسز میں لوگوں کو درپیش ہوتی ہیں، جس کا طریقہ کار بہت کٹھن ہے اور اس میں کئی قانونی مسائل تاخیر کا سبب بنتے ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist