سپیکر پرویز اشرف نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری کا اقدام کالعدم قرار دیدیا

Written by on April 16, 2022

 قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف  نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )  کے ارکان کی جانب سے دیے گئے استعفوں کو ڈپٹی سپیکر کی جانب سے قبول کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دیدیا۔

سردار ایاز صادق نے  قومی اسمبلی میں سپیکر کو بتایا کہ  پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے دیے گئے استعفے ہاتھ سے لکھے ہوئے نہیں جو رولز کے خلاف ہیں ، سپیکر کو موصول ہونے والے استعفوں کی فرداً فرداً تصدیق بھی نہیں ہوئی ۔

سپیکر راجہ پرویز اشرف نے ڈپٹی سپیکر کی جانب سے استعفوں  کی منظوری کے اقدام کو کالعدم قرار دیتے ہوئے  کہا کہ   اسمبلی سیکرٹریٹ استعفےمیرےسامنےپیش کریں، تاکہ ہم رولزکےمطابق کارروائی کریں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist