اکیلا ہوگیا ہوں، والدہ نے سب سنبھالا ہوا تھا: فیصل ایدھی

Written by on April 16, 2022

 سماجی کارکن بلقیس ایدھی کے بیٹے فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ والدہ کی نمازِ  جنازہ آج ظہر کے بعد ادا کی  گئی،  تدفین میوہ شاہ قبرستان میں کی  گئی ۔

” نیوز “کے مطابق والدہ سے متعلق بتاتے ہوئے فیصل ایدھی نے کہا کہ ایدھی صاحب کے بعد والدہ نے بہت سی چیزیں سنبھالی ہوئی تھیں، والدہ بہت کمزور تھیں اور انہیں 2014 سے دل کا عارضہ لاحق تھا،  ایدھی صاحب کے انتقال کے بعد والدہ نے مجھے بھی ہمت دی، میں اب اکیلا ہو گیا ہوں، انھوں نے سب سنبھالا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ بلقیس ایدھی معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی مرحوم کی اہلیہ تھیں اور عبدالستار ایدھی کے انتقال کے بعد وہ ایدھی فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن بنی تھیں۔

بلقیس ایدھی نے 16 برس کی عمر میں عبدالستار ایدھی مرحوم کے نرسنگ سکول سے نرسنگ کی تربیت حاصل کی۔ ان کی خدمات کے صلے میں حکومت پاکستان کی جانب سے ہلال امتیاز سے نوازا گیا جبکہ بھارت نے انہیں 2015میں مدر ٹریسا ایوارڈ دیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist