اسلام آباد ، وزیراعظم کاراول چوک فلائی اوورکادورہ،منصوبےکی تاخیرمیں تحقیقات کی ہدایت دیدی

Written by on April 16, 2022

وزیر اعظم شہباز شریف نے راول چوک فلائی اوور کا دورہ کیا جہاں انہیں جاری تعمیراتی کام پر تفصیلی بریفنگ دی گی ، وزیراعظم نے منصوبےکی تاخیرمیں تحقیقات کی ہدایت دیدی۔

نجی ٹی وی نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ کمپنی کی نااہلی کی وجہ سےمنصوبےکاکام مکمل نہ ہوسکا،  کمپنی کونااہلی کےباعث بلیک لسٹ کیوں نہیں کیاگیا؟،منصوبےکی تحقیقات تھرڈپارٹی سےکرائی جائیں،ماضی میں اس طرح کےمنصوبے 6ماہ میں مکمل کیےگئے، عوامی دلچسپی کےمنصوبوں کوبروقت مکمل کیاجاناچاہیے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ   ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سےعوام کومشکلات کاسامناہے، منصوبےکاآغازاکتوبر 2020میں ہواتھالیکن مکمل نہیں ہوسکا،  غریب عوام کاپیسہ ضائع کیاجارہاہے، غیرذمہ داری کی انتہاکی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  منصوبےکی تکمیل میں کوالٹی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائےگا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist