لوٹا اچھالنا نارمل بات، ارکان اسمبلی کو پولیس نے تھپر مارے تو جھگڑا ہوا ، پرویز الٰہی کا تہلکہ خیز دعویٰ

Written by on April 16, 2022

 سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے تہلکہ خیز انکشاف کیا کہ ارکان اسمبلی کو پولیس اہلکاروں نے تھپڑ مارےجس پر جھگڑا ہوا ۔

غیر ملکی میڈیا اور آبزرورز سے گفتگو کرتے ہوئے  چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ آرٹیکل 69 بڑا واضح ہے کہ عدالت آئین کے تحت اسمبلی کاررروائی میں مداخلت نہیں کر سکتی ، اسمبلی کی کارروائی، رولز اور طریقہ کار میں عدالت دخل نہیں دے سکتی، آرٹیکل 68کے تحت ججز کے فیصلے ہارلیمنٹ میں ڈسکس  نہیں  ہوسکتے ، اسمبلی میں کیا ہونا ہے ، کیا نہیں ہونا  عدلیہ طے نہیں کرسکتی ۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ میں الیکشن لڑ رہا تھا اس لئے اپنی  پاورز ڈپٹی سپیکر کو دیں ، جب اس نے اختیارات کا غلط استعمال کیا  تو میں نے پاورز واپس لے لیں ، جب سے پاکستان بنا آج تک پولیس اسمبلی میں نہیں آسکتی ، جب پولیس نے تھپڑ مارے ممبرز کو  تو پھر جھگڑا شروع ہوا ، پولیس کا ہاؤس میں آنا غیر آئینی ہے ، تمام ہاؤس ممبرز نے پولیس کے خلاف تحریک استحقاق  دے دی ہے، میں نے تحریک ٹیک اپ کر لی ہے ۔

چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ ہم آئی جی کو تین ماہ کی سزا دے سکتے ہیں لوٹے اچھالنا تو نارمل بات ہے ، لوٹے تو پہلے بھی ہاؤس میں  آتے رہے ہیں ، جمہوریت کے نام پر دھبہ لگا ہے ،منحرف ارکان کا فیصلہ کیوں روکا گیا ہے ، یہ منحرف ارکان کو کیوں ساتھ لیکر آئے ہیں ،  ہمارے لوگوں کو لالچ دے کر ورغلایا گیا ، تین ہوٹلوں میں منحرف ارکان کو روکا گیا ، میرے ووٹر کو زبردستی اٹھا یا گیا، انکو لالچ دیا گیا  ،  حالات کی روشنی میں آئندہ لائحہ عمل دیا جائے گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ علیم خان ان کا فنانسر ہے ، شریفوں نے تو پلے سے ایک پیسہ نہیں  لگایا ، کم از کم ڈیڑھ سے دو ارب روپیہ ہمارے ارکان کو خریدنے کے لئے استعمال ہوا ہے ۔ڈپٹی سپیکر متنازعہ ہے ہم اس کو کیسے جج مان سکتے ہیں ، باہر سے غلط فیصلے نہ آتے،  پارلیمنٹ کے کام میں  مداخلت نہ ہوتی تو ایسا نہ ہوتا ، مجھ سے کوئی سیاسی غلطی نہیں ہوئی ، تین دفعہ مجھ سے پہلے شریفوں نے وعدے لئے جو کبھی پوری نہیں ہوئے ، جنہوں نے پولیس اندر بلائی ان پر توہین عدالت لگے گی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist