” مجھے کسی اور پارٹی کے وزیر اعظم کے نیچے بطور وزیر خارجہ کام کی اجازت دینا میری پارٹی کیلئے مشکل فیصلہ ہوگا”

Written by on April 14, 2022

 چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ انہیں کسی اور پارٹی کے وزیر اعظم کے ساتھ بطور وزیر خارجہ کام کی اجازت دینا ان کی پارٹی کیلئے مشکل فیصلہ ہوگا لیکن ان کی پارٹی جو بھی فیصلہ کرے گی وہ پاکستان کے وسیع تر قومی مفاد میں کرے گی۔ 

امریکی ٹی وی چینل سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ اس بات کی تصدیق نہیں کریں گے کہ انہیں وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ میں وزیر خارجہ بنایا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی حکومتی اتحاد کی دوسری بڑی جماعت ہے اور وہی اس حوالے سے فیصلہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام جماعتوں کو  جنہوں نے مل کر عمران خان کو شکست دی ہے، انہیں جمہوریت کی بحالی  کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے،  انہیں انتخابی اور معاشی اصلاحات کرنی ہوں گی۔ہم صاف اور شفاف انتخابات چاہتے ہیں اور اس مقصد کیلئے انتخابی اصلاحات ضروری ہیں، سنہ 2018  کے انتخابات دھاندلی زدہ تھے  جن پر نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی تنقید ہوئی۔ہم عمران خان کی طرح سلیکٹڈ نہیں بلکہ عوام کی نمائندہ حکومت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں چھوٹے چھوٹے فاشسٹ موجود ہیں جن کا اپنا ایک گروہ موجود ہوتا ہے،  عمران خان بھی ایک ایسا ہی فاشسٹ ہے لیکن اس کی حمایت کو پاکستان کے عوام کی عمومی حمایت نہیں سمجھنا چاہیے۔ عمران خان پاکستان کے صرف 30 فیصد لوگوں کی نمائندگی کرتے ہیں جب کہ ہمارا حکومتی اتحاد 70 فیصد پاکستانیوں کا نمائندہ ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist