سی پیک کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان پر چین کا رد عمل

Written by on April 13, 2022

چینی وزارت خارجہ نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سی پیک سے متعلق وزیراعظم شہبازشریف کے ریمارکس نوٹ کیے ہیں، سی پیک پر ان کے ریمارکس کو بہت زیادہ سراہتے ہیں۔چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سی پیک نے اپنے آغاز سے ہی پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا اور پاکستان کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنایا ہے۔چینی وزارت خارجہ نے بتایا کہ چین اور پاکستان کو سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، چین سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کیلئے پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھنے کو تیار ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist