زہریلی گیس خارج ہونے سے ایک شخص جاں بحق،80سے زائد کی حالت غیر

Written by on April 12, 2022

 گوجرانوالہ روڈکے قریب امونیا گیس لیک ہونے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، جبکہ 80سے زائد افراد کی حالت غیر ہو گئی۔

نجی ٹی وی  نیوز نے ریسکیو ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ گوجرانوالہ روڈ پرکباڑیہ کی دکان میں سلنڈر کی کٹائی کے دوران امونیا گیس کا اخراج شروع ہوا جس سے ملحقہ علاقوں میں درجنوں افراد بے ہوش ہوگئے۔امونیا گیس لیک ہونے سے بچوں اور خواتین سمیت 80 سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی اورمتاثرہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا جب کہ متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیاگیاہے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist