امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم کا رابطہ

Written by on April 12, 2022

امریکی صدر جوبائیڈن نے ویڈیو لنک کے ذریعے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ بات چیت کی، جس کےدوران دونوں ملکوں کی مشترکہ مفادات کو نمایاں کیا گیا۔ 

گفتگو کے آغاز پر بائیڈن نے دونوں ملکوں کے مابین دفاعی شراکت داری کی نشاندہی کی۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملک ”روسی لڑائی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے عدم استحکام کے اثرات سے نبردآزما ہونے کے لیے قریبی مشاورت جاری رکھیں گے”۔امریکی صدر نے کہا کہ ”ہماری شراکت داری ہمارے عوام کے مابین جاری قریبی رشتوں، خاندانی مراسم، دوستی اور مشترکہ اقدار کی مظہر ہے”۔

یوکرین کے خلاف لڑائی میں بھارت کے غیر جانبدارانہ مؤقف پر امریکہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے، جب کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اسے سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے ”صورت حال کو ہر پہلو سے دیکھا ہے، نہ کہ یک طرفہ طور پر”۔مودی نے یوکرین کی صورت حال کو ”انتہائی پریشان کن” قرار دیتے ہوئے اس جانب توجہ دلائی کہ لڑائی کے نتیجے میں ایک بھارتی طالب علم کی جان چلی گئی”۔بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی سے ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی ہے، جن سے انہوں نے امن کی اپیل کی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist