ہمارے پاس بندوقیں نہیں ، بلاول پتہ نہیں کس سے گلہ کر رہے تھے ، اسد عمر

Written by on April 10, 2022

 قومی اسمبلی کے اجلاس میں  اسد عمر نے کہا کہ  ہمارے پاس تو بندوقیں نہیں ہے پتہ نہیں کہ بلاول بھٹو کس  سے گلہ کر رہے تھے ۔

 قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے  وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو  کے خطاب پر  رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ابھی بلاول نےکہا کہ سینیٹ کے انتخابات میں ان کے  20 افراد کو اٹھا لیا گیا ،  الیکشن 2018 میں کئی افراد کو بندوق کی نوک پر پارٹی تبدیل کرنے پر مجبور کیا گیا ، اب ہمارے پاس توبندوقیں ہیں نہیں ، پتہ نہیں بلاول بھٹو کس سے  اپنے گلے کر رہےہیں ۔

اسدعمر نے مزید کہا کہ  سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ویڈیوز سامنے آئیں ،  مسائل تو موجود اور ان کا سادہ سا حل بھی ہے ،  ہم بھی میدان میں   میں بیٹھے ہیں ، آپ بھی آئیں ، نہ کوئی پیسے سے بولی لگائے گا ، نہ کوئی بندوق والا اٹھا کر لے جا سکے گا۔

اسد عمر نے کہا کہ یہ کونسی جمہوریت ہے کہ ایک ایم پی اے کسی  ہوٹل سے باہر نکلتا ہے تو گارڈ اسے بولتا ہے کہ تمہاری بولی لگ چکی ہے اندر جا کر بیٹھو ۔ جو کہتے تھے کہ پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ لینے والا کوئی  نہیں بچا ، ہم ان سے  کہتے ہیں کہ گھوڑا بھی حاضر ، میدان بھی حاضر ہے ، آئیں اور عام انتخابات میں مقابلہ کر لیں ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist