عمران خان وزیر اعظم نہیں رہے

Written by on April 10, 2022

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم نہیں رہے۔

متحدہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد  کثرتِ رائے سے منظور کرلی گئی ہے۔ تحریک کی کامیابی کیلئے 172 ووٹ درکار تھے تاہم تحریک کے حق میں 174 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایاز صادق نے اعلان کیا کہ وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے خلاف  تحریک عدم اعتماد منظور کرلی گئی ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist