“بیرونی سازش کا معاملہ حل ہونے تک اپوزیشن میں نہیں بیٹھوں گا” وزیر اعظم نے واضح کردیا

Written by on April 10, 2022

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ  جیل جانے کےلیے  تیار ہیں لیکن اپوزیشن کے ساتھ کسی بھی صورت میں مفاہمت نہیں کریں گے، اگرچہ انہیں مشینری سپورٹ نہیں کر رہی لیکن وہ بیرونی سازش کا معاملہ حل کیے جانے تک اپوزیشن میں نہیں بیٹھیں گے۔

نجی ٹی وی نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعظم ہاؤس میں سینئر صحافیوں اور اینکر پرسنز کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ  موت برحق ہے جو کہ ایک نہ ایک دن آنی ہی ہےاورمیرا اللہ پر پختہ یقین ہے۔مجھے مشینری سپورٹ نہیں کر رہی لیکن میں جیل جانے کے لیے بھی تیار ہوں لیکن میں کسی بھی صورت مفاہمت نہیں کر سکتا۔اپوزیشن کے ساتھ مفاہمت کرنے کا مطلب ہے کہ میں ملک کے ساتھ غداری کروں،میں بیرونی سازش کو حل کیے بغیر کہیں نہیں جاؤں گا اور نہ ہی تب تک اپوزیشن میں بیٹھوں گا۔میں اپنا کام آئین اور قانون کے مطابق کروں گا۔

آرمی چیف کی تبدیلی سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ جب بھی ایسا اجلاس بلایا جاتا ہےتو ایسی چہ مگوئیاں ہی ہوتی ہیں،آرمی چیف کی تبدیلی کی خبر میں کوئی صداقت نہیں،کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں ہونے جا رہی۔سپریم کورٹ کے 12بجے کھلنے پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ خبریں آ رہی ہیں کہ 12  بجے عدالت لگےگی۔اگر ایسا ہوا توہم  خط ابھی چیف جسٹس کودکھائیں گے  اورسپریم کورٹ میں  نظر ثانی کی درخواست بھی دیں گے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist