ملکہ برطانیہ کی موت کے حوالے سے کی گئی حکومتی منصوبہ بندی غلطی سے لیک ہوکر منظر عام پر آگئی، تحقیقات شروع

Written by on April 9, 2022

ملکہ برطانیہ کی موت کے حوالے سے کی گئی حکومتی منصوبہ بندی غلطی سے لیک ہو کر منظرعام پر آ گئی۔ دی سن کے مطابق یہ غلطی ویلش حکومت کے ایک عہدیدار سے سرزد ہوئی جس نے کچھ خفیہ خطوط اور ایک سکیورٹی پمفلٹ غلطی سے پبلک کے ایک رکن کو ای میل کر دیئے۔ ان خطوط اور پمفلٹ میں ملکہ الزبتھ دوئم کی موت کے وقت کی منصوبہ بندی کے متعلق معلومات موجود تھیں۔

رپورٹ کے مطابق ان خطوط میں بتایا گیا تھا کہ ملکہ کی موت کے بعد رسومات کس طرح ادا ہوں گی اور دیگر پروسیجرز کس طرح ہوں گے۔ا ن دستاویزات میں وہ سکیورٹی پلان بھی شامل تھا جو ملکہ کی موت کے بعد ان کی آخری رسومات کے دوران اختیار کیا جانا تھا۔

 ان خطوط اور پمفلٹ پر لکھا ہوابھی تھا کہ یہ حساس معلومات پر مبنی دستاویزات ہیں، اس کے باوجود ویلش حکومت کے عہدیدار نے غلطی سے یہ پبلک کے ایک رکن کو ای میل کر دیں۔ ویلش حکومت کے سینئر ترین سول سرونٹ ڈاکٹر اینڈریو گڈآل نے کہا ہے کہ ”ہم اطلاعات اور ڈیٹا کی سکیورٹی کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں اور اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اس پر تاحال مزید بات نہیں کی جا سکتی۔“


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist