اپوزیشن نے سپیکر سے ووٹنگ کرانے کا وقت مانگ لیا ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

Written by on April 9, 2022

متحدہ اپوزیشن نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے کیلئے  وقت مانگ لیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن ارکان  سپیکر اسد قیصر کے چیمبر میں گئے اور ان سے  ووٹنگ کرانے کیلئے وقت مقرر کرنے کا  مطالبہ کیا ،  سپیکر نے  اپوزیشن وفد کو  وقت مقرر کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ، سپیکر کی جانب سے کہا گیا کہ  اجلاس شروع ہوجائے تو پھر وقت مقرر کرتے ہیں ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن نے ان کیمرہ سیشن کی مخالفت کی  اور  مبینہ دھمکی آمیز خط  پر تقریر سننے کیلئے بھی رضا مندی کا اظہار کیا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist