سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے ثمرات، فی تولہ سونے کی قیمت میں 2ہزار روپے کمی
Written by Prime FM92 on April 8, 2022
ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس کے فیصلے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2000 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 32 ہزار 300 روپے ہوگئی جبکہ10 گرام سونے کی قیمت1715 روپے کم ہوکر 113426 روپے ہوگئی ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ6 ڈالرز اضافے سے 1933 ڈالرز فی اونس ہے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آج ملک میں ڈالرز کی قدر بھی روپے کے مقابلے میں کم ہوگئی۔