غیر یقینی سیاسی صورتحال ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارجحان

Written by on April 7, 2022

غیر یقینی سیاسی صورتحال کی وجہ سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  آج کاروبار کا منفی دن رہا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 324 پوائنٹس کم ہوکر 43 ہزار 786  پر بند ہواہے۔ بازار میں آج 14 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت چار ارب 94 کروڑ روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج  39 ارب روپے کم ہوکر سات ہزار 380 ارب روپے ہے۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist