پنجاب اسمبلی کے (ن )لیگ اور پیپلز پارٹی کے اراکین ہوٹلز میں کیوں ٹھہرے ہوئے ہیں ؟ وجہ سامنے آ گئی

Written by on April 6, 2022

پنجاب اسمبلی کے مرکزی دروازے کو خار دار تاریں لگا کر سیل کر دیا گیاہے جبکہ میڈیا کے اندر داخلے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کا معاملہ کشیدگی پکڑتا جارہاہے ، اجلاس بلانے پر تحریک انصاف نے اپنے ہی ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی جبکہ اسمبلی میں داخلے کو بند کر دیا گیاہے ۔

نجی ٹی وی” جیونیوز “کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے لوگ ہوٹلز میں کیوں ٹھہرے ہوئے ہیں؟ جس پر اپوزیشن کے رہنما خلیل طاہر سندھو نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہوٹل میں ہم لوگ اپنی مرضی سے ٹھہرے ہوئے ہیں، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے لوگ ہوٹل میں رکے ہوئے ہیں، اور اس کی وجہ یہ ہے کہ جب میٹنگز ہوتی ہیں تو ایک جگہ اکٹھے رہ سکیں، لوگ باہر بھی جارہے ہیں اور ابھی4 خواتین بازار گئی ہوئی ہیں، ہم نے کسی کو روکا نہیں ہواہے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist