وزیراعظم کی تقرری کا معاملہ، صدر مملکت نے عمران خان اور شہبازشریف دونوں کو خط لکھ دیا

Written by on April 4, 2022

صدر عارف علوی نے نگراں وزیراعظم کی تقرری کیلئے عمران خان اور شہباز شریف کو خط لکھ دیا اور فریقین سے تین روز میں نام مانگا گیا ہے ، اگر اتفاق نہ ہوسکا تو دونوں رہنماء 2،2 نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائیں گے جہاں حکومت اور اپوزیشن کی برابر نمائندگی ہوگی ۔ 

خط کے متن میں تحریر ہے کہ آئین کے آرٹیکل 58 ون کے تحت اسمبلیاں توڑی جاچکی ہیں، عمران خان آرٹیکل 224 اے کے تحت نگراں وزیراعظم کی تقرری تک برقرار رہیں گے، قواعد کے مطابق کسی ایک نام پر3 دن میں اتفاق نہ ہو تو دونوں شخصیات دو دو نام کمیٹی کو بھیجیں گی۔

کمیٹی سپیکر قومی اسمبلی بنائیں گے جس میں حکومت اور اپوزیشن کے 8 ارکان ہوں گے، کمیٹی ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ پر مشتمل ہوگی۔یاد رہے کہ کمیٹی میں بھی کوئی اتفاق نہ ہوسکا اور پھر الیکشن کمیشن نگران وزیراعظم کا اعلان کرے گا۔ 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist