علیم خان کے الزامات پر فواد چوہدری اور شہباز گل کا رد عمل

Written by on April 4, 2022

تحریک انصاف کے منحرک رہنما عبد العلیم خان کے الزامات پر فواد چو ہدری اور شہباز گل کا رد عمل آگیا ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ علیم خان صاحب کی پریس کانفرنس پر سخت افسوس ہوا، جب آپ کسی کے قریب رہے ہوں اور اختلافات ہو جائیں تو گفتگو میں تہمتیں آپ کی اپنی عزت کم کرتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ کے تمام گلے دوسرے سال کے ہیں، جب حکومت تھی اس وقت بات ہوتی تو کوئی وزن بھی تھا اس وقت الزامات اور رکیک حملے نامناسب ہیں۔

دوسری جانب شہباز گل نے کہا ہے کہ علیم خان کو پینڈورا پیپرز میں 14، 15 ارب روپے کا جواب دینا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ علیم خان کے لگائے گئے الزامات اورغم و غصہ پر دکھ ہوا، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے علیم خان کو جواب دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں شمولیت کے وقت علیم خان نے کوئی شرط نہیں رکھی تھی، علیم خان یہ باتیں اس وقت کرتے جب وہ پی ٹی آئی کے ساتھ تھے۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے منشور اور علیم خان کے کاروبار میں کئی مواقع پر ٹکراؤ پیدا ہورہا تھا، علیم خان کو ملنے والا ووٹ عمران خان کی امانت ہے۔انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کے خلاف الزامات کے اگر ثبوت تھے تو پہلے دینے چاہیے تھے، علیم خان کو پینڈورا پیپرز میں 14، 15 ارب روپے کا جواب دینا ہوگا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist