‘جب تک عدالت کا فیصلہ آئےگا الیکشن کے دن آچکے ہوں گے، شیخ رشید نے اہم سیاسی پیش گوئی کردی

Written by on April 4, 2022

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ یا کسی بھی عدالت جائیں اسپیکر کی رولنگ کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا، جب تک عدالت کا فیصلہ آئےگا الیکشن کے دن آچکے ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک ماہ سےکہہ رہا  تھا کہ چیری بلاسم والوں کی اچکنیں نیکریں بنیں گی، خود تو  یہ اس قابل نہیں رہ گئےکہ اپنے حلقوں میں جا سکیں، یہ جو انہوں نے 18، 18 کروڑ روپے لیا یہ پناہ گاہوں کو دے دیں۔

 اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ  رشید کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ اور الیکٹڈ کا طعنہ دینے والوں کی اچکنیں نیکروں میں بدل گئی ہیں، عوام میں جائیں مقابلہ کریں، الیکشن شفاف ہوں گے اور بغیر مشینوں کے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ نئے الیکشن کے لیے میں دو مہینے سے رو رہا ہوں، میں تو ایمرجنسی کی بات کرتا  تھا، وزیراعطم نے مسترد کردی،میں نے گورنر راج کی بھی بات کی تھی، سوچ  بچار کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ انتخاب کا راستہ اختیار کیا جائے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے عمران خان کو  مقبول بنا دیا ہے، حلقے میں جاتے ہیں تو لوگ وکٹری کانشان بناتے ہیں، خاص طور پر بھارت میں صف ماتم بچھ گئی ہے، وہاں کے 72 چینل صف ماتم کر رہے ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist