سندھ ہاوس اسلام آباد کو سب جیل قرار دے دیا گیا

Written by on March 31, 2022

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے سندھ ہاوس اسلام آباد کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے 

نجی ٹی وی  نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو سینٹرل جیل کراچی سے اسلام آباد منتقل کیا جارہا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق سندھ ہاوس اسلام آباد کے کمرہ نمبر 214 کو سب جیل قرار دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ آئی جی سندھ سب جیل کی سیکیورٹی کے لیے انتظامات کریں۔

امکان ہے کہ علی وزیر کو وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ووٹ ڈالنے کیلئے اسلام آباد منتقل کیا جا رہا ہے، تاہم سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist