ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

Written by on March 31, 2022

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 ابھی آپ کے لئے حالات ویسے نہیں ہیں جیسے آپ چاہتے ہیں۔ اس لئے جو مل رہا ہے، صبر شکر کرکے اس کو رکھ لیں اور کوشش کریں کہ آپ صرف اپنے کام کو ہی کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 جو لوگ اتنے اچھے وقت سے بھی فائدہ اٹھانے میں ناکام ہیں وہ استخارے سے کام لیں تاکہ ان کو معلوم ہو سکے کہ کس جگہ رکاوٹ ہے۔ ورنہ لوگ تو فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 آپ لاپرواہی سے کام مت لیں، روزگار کا خانہ کھلا ہوا ہے۔ اس پر خاص توجہ دیں جو لوگ عرصہ دراز سے بندش میں مبتلا تھے وہ اب اس سے نکلنا شروع ہو گئے ہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ جس بھی معاملات میں مشکلات کا شکار ہیں۔ وہ اب چند دنوں میں حل ہو جائیں گے فی الحال جو کام کر رہے ہیں۔ صرف اس پر فوکس رکھ کر چلیں گے تو بہتر رہے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 جن لوگوں نے پچھلے کافی دنوں سے رکاوٹوں کا سامنا برداشت کیا ہے، ان کے لئے اب اچھی خبر ہے۔ آج دوپہر کے بعد ہی ان کو اپنے حوالے سے خوشی کی خبر مل جائے گی، دن اچھا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 آپ جس مشکل میں ہیں۔ اس کی وجہ آپ کو معلوم ہے۔ جب ان معاملات کی اصلاح کر لیں گے تو اس سے نکل آ؟ئیں گے۔ آج حالات کا از سر نو جائزہ ضرور لے کر چلیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 دوسروں سے فائدہ تلاش مت کریں۔ اللہ پاک کے سوا کسی سے بھی دست سوال مت کریں۔ آپ کی کامیابی اسی میں ہے۔ آج دوست نما دشمن سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 جس بات کو لے کر پریشان ہیں۔ ان شاءاللہ اس کا بھی حل نکل آئے گا۔ آپ چند دنوں میں اب مسلسل بہتری اور تبدیلی کے خانے میں رہنے والے ہیں۔ اس کے لئے خود کو تیار رکھیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 ناجانے کیوں بلاوجہ پریشان رہتے ہیں۔ اس طرح تو ذہنی مریض بن جائیں گے۔ زائچہ تو بتا رہا ہے کہ بحکم اللہ کس طرف سے خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔ اپنے کام پر توجہ دیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 جس بھی بندش وغیرہ میں خود کو مبتلا سمجھ رہے ہیں۔ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ صرف آپ کا وہم ہے۔ آج آپ کھل کر اپنے مقاصد کی جانب قدم اٹھائیں۔ اللہ پاک بہتری کریں گے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 بار بار خبردار کیا جا رہا ہے کہ اب نئے راستے بن رہے ہیں۔ برسوں بعد یہ موقع ہاتھ آیا ہے اس کو ایسے مت جانے دیں اور غور کریں گے تو سب کچھ سامنے آ جائے گا، ان شاءاللہ۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 آج اچھا دن ہے۔ آپ کی ان شاءاللہ ایک پریشانی حیران کن طریقے سے ختم ہو گی۔ باقی یاد رکھیں کہ سب کچھ اللہ نے کرنا ہے۔ آپ یوں ہر بات پر پریشان نہ ہو جایا کریں۔ اچھا دن ہے۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist