وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی 3 روزہ دورےپرچین روانہ

Written by on March 29, 2022

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چینی سٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ کی دعوت پر چین کے دورے پر روانہ ہو گئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ  افغانستان کےہمسایہ ممالک کےتیسرےاجلاس میں شرکت کریں گے،  وہ  ٹرائیکاپلس اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

ان اجلاسوں میں شرکت کے دوران وزیر خارجہ  افغانستان اورخطےمیں امن کیلئےمشترکہ کوششوں پربات کریں گے، خطے میں  امن و امان  سےمتعلق پاکستانی مؤقف بھی اجاگر کیا جائے گا جبکہ  شاہ محمودقریشی چینی ہم منصب سے بھی ملاقات  کریں گے۔

دورہ چین کےدوران شاہ محمود قریشی روس اورایران کےوزرائےخارجہ سےبھی ملاقات کریں گے،  ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات،تعاون کےفروغ پربات چیت ہوگی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist