قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر دی گئی ، اجلاس ملتوی

Written by on March 29, 2022

قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد  پیش کر دی گئی جس کے بعد اجلاس 31 مارچ تک ملتوی کر دیا گیا ، تحریک عدم اعتماد پر بحث جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت جاری ہے، شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد تحریک لانے کیلئے قرار داد پیش کی، ڈپٹی سپیکر نے قرار داد کے حق میں اراکین اسمبلی کی گنتی کرنے کی ہدایت کی جس پر تمام اپوزیشن اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہوئے، اجلاس کے دوران تحریک عدم اعتماد کو بحث کیلئے منظور کر لیا گیاہے۔

۔ تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کے 147 افراد کے دستخط ہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کے 166  شریک ہوئے۔ تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے بعد ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے اسمبلی کا اجلاس 31 مارچ کی شام 4بجے تک ملتوی کر دیاہے۔ عمران خان کے معاون شاہ زین بگٹی استعفیٰ دینے کے بعد اپوزیشن میں شامل ہو گئے ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist