“عثمان بزدار سے استعفیٰ لیا گیا” وفاقی وزیر مونس الہٰی بھی بول پڑے

Written by on March 29, 2022

وفاقی وزیرمونس الہٰی نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی نے وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کی آفر قبول کر لی ہے۔

نجی ٹی کے مطابق مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ حکومت نے پرویزالہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا ہے، بنی گالہ میں وزیر اعظم سے ہونے والی ملاقات کےدوران موجودہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے استعفیٰ لیاگیا ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل چوہدری پرویز الہٰی نے بنی گالہ میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس کے بعد تحریک انصاف نے اعلان کیا کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کو دی جائے گی۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist