لبنان میں تعینات پاکستانی سفیر سلمان اطہر کے اعزاز میں ظہرانہ

Written by on March 27, 2022

حال ہی میں لبنان میں تعینات ہونے والے پاکستانی سفیر سلمان اطہر لبنان جاتے ہوئے دبئی میں رکے تو ان کے اعزاز میں پاکستان جرنلسٹس فورم کے نائب صدر و بزنس مین سہیل خاور نے ظہرانے کا اہتمام کیا جس میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل حسن افضل خان، پریس قونصلر شازیہ سراج، سابقہ پریس قونصلر ڈاکٹر ظفر اقبال، ڈپٹی ہیڈ آف مشن سفارتخانہ پاکستان ابوظہبی امتیاز فیروز گوندل، چودھری زمان ، میاں عمر ابراہیم، چودھری محمد انور، چودھری محمد صدیق، حاجی محمد یٰسین، ڈاکٹر طلعت محمود بٹ، ملک شہزاد یونس، محمد غوث قادری، ساجد چیمہ، اسماعیل مغل، خالد ملک، راجہ طارق، ریاست علی اور دیگر متعدد لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر سہیل خاور نے سلمان اطہر کے بارے بتاتے ہوئے کہا کہ سلمان اطہر قبل ازیں سفارتخانہ پاکستان ابوظہبی میں اپنے فرائض منصبی ادا کرچکے ہیں۔ وہ جتنا عرصہ ابوظہبی میں تعینات رہے ان کا عرصہ تعیناتی ہر لحاظ سے مثالی رہا اور وہ اپنے اخلاق اور ملنساری کی وجہ سے عوام میں مقبول عام رہے یہی وجہ ہے کہ آج پندرہ سال بعد بھی امارات میں ان کے بے حد چاہنے والے ہیں۔ سلمان اطہر یو اے ای، سنگا پور اور سلطنت آف عمان میں بھی سفارتی خدمات سرانجام دے چکے ہیں جبکہ آپ وزارت خارجہ کے اہم عہدوں پر بھی کام کرچکے ہیں۔ متعدد جگہوں پر اہم ذمہ داریاں انجام دینے کے بعد اب بطور سفیر لبنان جارہے ہیں۔

قونصل جنرل حسن افضل خان نے اپنی تقریر میں سلمان اطہر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سلمان اطہر ہمارے بیچ میٹ ہیں اور وہ پہلے شخص ہیں جو سفیر کا عہدہ پا کر لبنان جارہے ہیں جو ہمارے لئے خوشی کا باعث ہے۔ حسن افضل خان نے سلمان اطہر کے لیے نیک جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لئے کامیابیوں کی دعا کی ہے۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی سلمان اطہر نے اپنے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر میزبان سہیل خاور اور شریک تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ لبنان اور پاکستان کے درمیان تجارت کو فروغ دیں گے۔ سلمان اطہر نے شرکائے تقریب سے کہا کہ لبنان میں ان کے آفس کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist