سعودی عرب پر حملوں کے بعد پاکستان کا موقف بھی آگیا

Written by on March 27, 2022

پاکستان نے سعودی عرب پر  یمن سے کیے جانے والے  حملوں کی شدید مذمت کی ہے، ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب کے مختلف حصوں میں شہری انفراسٹرکچر اور توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے حوثی ملیشیا کی طرف سے شروع کیے گئے ڈرون اور میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے ان حملوں کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور سعودی عرب اور خطے کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو لاحق کسی بھی خطرے کے خلاف برادر مملکت سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist