بھارت میں4 سال سے قید پاکستانی خاتون بیٹی سمیت پاکستان پہنچ گئیں

Written by on March 27, 2022

 بھارت میں 4سال سے قید پاکستانی خاتون سمیرا اپنی بیٹی سمیت پاکستان پہنچ گئیں۔پاکستانی وزارت خارجہ نے سمیرا رحمان اور ان کی 4 سالہ بیٹی ثنا فاطمہ کی پاکستان کو حوالگی کی تصدیق کردی ہے۔

“نیوز “کے مطابق  سمیرا کا تعلق کراچی سے ہے، سمیرا کے والدین گذشتہ کئی برسوں سے قطر میں روزگار کے لیے مقیم ہیں، قطر میں والدین کی مرضی کے خلاف سمیرا نے بھارتی نوجوان سے شادی کی، سمیراشوہر کے ہمراہ  بغیر  ویزے کے 2016  میں انڈیا میں داخل ہوئیں، کچھ عرصے بعد بھارتی حکام کی جانب سے دونوں کو گرفتار کرلیا گیا، شوہر  پر انہیں بغیر ویزا انڈیا  لانے میں سہولت کاری کا الزام تھا، قید کے ابتدائی دنوں میں ہی جیل میں سمیرا کی بیٹی پیدا ہوئی۔کچھ عرصے بعد ان کے شوہر کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا اور شوہر نے رہائی کے بعد ان سے رابطہ بھی ختم کردیا۔

شوہر سے رابطہ ختم ہونےکے بعد سمیرا نے اقرار جرم کیا جس پر انھیں3 سال قید کی سزا ہوئی جو وہ پہلے ہی مکمل کر چکی تھیں۔میڈیا پر خبریں آنےکے بعد پاکستان میں   سینیٹر عرفان صدیقی نے یہ معاملہ گزشتہ ماہ 14 فروری کو سینیٹ میں اٹھایا تھا جس کے بعد پاکستانی حکومت اور بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن نے سمیرا کو پاکستان لانے کے لیے ضروری انتظامات کیے۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist