عمران خان کے آفیشل یوٹیوب چینل سے ”وزیراعظم” کا لفظ ہٹا دیا گیا

Written by on March 26, 2022

وزیراعظم پاکستان کے نام سے منسوب آفیشل یوٹیوب چینل کا نام بدل کر ‘عمران خان’ رکھ دیا گیا۔رپورٹس کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے نام سے یوٹیوب چینل 2019 میں بنایا گیا تھا اور یہ چینل باقاعدہ طور پر ویریفائیڈ تھا۔وزیراعظم پاکستان کے نام سے بنے یوٹیوب چینل کا نام اب ‘عمران خان’  کر دیا گیا ہے اور نام کی تبدیلی کے بعد یوٹیوب کی پالیسی کے تحت ویریفائیڈ کا ٹک بھی ہٹا دیا گیا ہے۔اس چینل سے وزیراعظم عمران خان کی تقاریر اور انٹرویوز بھی نشر ہوتے رہے ہیں اور چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار سے زائد ہے۔

نیوز کے مطابق  اس حوالے سے حکومت پاکستان کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے جنرل منیجر عمران غزالی کا کہنا ہے کہ سرکاری ڈیجیٹل میڈیا ونگ وزیراعظم آفس کے صرف ٹوئٹر اور فیس بک اکاؤنٹس چلاتا ہے جبکہ یوٹیوب چینل پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ونگ چلا رہا تھا۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist