دفاع کے میدان میں ایک اور کامیابی، پاکستان نے لڑاکا طیاروں کے لیے ایک سٹیلتھ ریڈار تیار کر لیا

Written by on March 26, 2022

 پاکستان نے لڑاکا طیاروں کے لیے ایک سٹیلتھ ریڈار تیار کر لیا ہے۔ مقامی سطح پر تیارکیا گیا یہ ’Active Electronically Scanned Array‘ (اے ای ایس اے)ریڈار ہے جو زمین پر بھی نصب کیا جا سکتا ہے اور ’ایئر بارن رولز‘ میں بھی کام میں لایا جا سکتا ہے۔نیوز ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق اے ای ایس اے ایک سیکنڈ جنریشن فیزڈ ریڈار ہے جس میں انٹینا گھمائے بغیر کئی فریکوئنسیز کی حامل ریڈیائی لہریں مختلف سمتوں میں بھیجی جا سکتی ہیں۔

اے ای ایس اے سسٹم کے ذریعے لڑاکا طیارے اور بحری بیڑے سٹیلتھ رہتے ہوئے اور سگنلز جام کرنے کی ٹیکنالوجی کے خلاف مزاحمت کرنے کی صلاحیت برقرار رکھتے ہوئے طاقتور سگنلز بھیجنے کے قابل ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کا یہ مقامی ریڈار ’ایئر ویپن کمپلیکس‘ (Air Weapon Complex)اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین کی مشترکہ ٹیم تیار کر رہی ہے۔ایئر ویپن کمپلیکس، پاک فضائیہ کی آر اینڈ ڈی فیسلٹی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فی الوقت پاکستان کے اس مقامی سطح پر تیار ہونے والے ریڈار کے متعلق زیادہ معلومات میسر نہیں ہیں تاہم ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اے ای ایس اے ریڈار جدید ترین ’گیلیم نائٹرائیڈ ‘ (Gallium Nitride)ٹرانسمٹ اینڈ ریسیو ’موجولز ‘(Transmit and Receive Modules)استعمال کرے گا۔ یہ ایسی جدید ترین ٹیکنالوجی ہے جو اس وقت دنیا کے صرف چند ممالک ہی استعمال کر رہے ہیں۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist