قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے پر آصف زرداری نے اسد قیصر کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

Written by on March 25, 2022

 پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز  کے صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے پر سپیکر اسد قیصر کو تنقید کا نشانہ بنا دیا ، آصف زرداری نے کہا کہ  سپیکر کا روز ہی یہی رویہ ہوتا ہے ، آج کوئی نئی بات نہیں ہوئی ۔

نجی ٹی وی نیوز کے مطابق  سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ سپیکر کوئی نیا کام کریں اور کوئی کام شروع کر دیں، سپیکر جمہوری مووز کے ساتھ  چلیں تو نیا کام ہو سکتاہے ۔

 آصف زرداری نے مزید کہا کہ  جو رویہ سپیکر کا ساڑھے تین سال رہا وہ  اسی رویے پر کام کر رہے ہیں ۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ امید کرتے ہیں تحریک عدم اعتماد کی موشن پیر کو ٹیک اپ کی جائے گی ، تحریک عدم اعتماد ٹیک اپ ہوتے ہی تین سے ساتھ روز میں رائے شماری کرانے کے پابند ہیں،  یکم اپریل یا زیادہ سے زیادہ دو اپریل تک اس حکومت سے نجات حاصل کر لیں گے ۔


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist