لاہور ٹیسٹ، آسٹریلیانے پاکستان کو جیت کیلئے 351 رنز کا ہدف دیدیا

Written by on March 24, 2022

لاہور میں جاری آخری اور فیصلہ کن ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 351 رنز کا ہدف دے دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنانے کے بعد اننگ ڈکلیئر کر دی اور میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے بڑا قدم اٹھایا۔ آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 351 رنز کا ہدف دیاہے جس میں سب سے اہم کردار اوپننگ پر آنے والے عثمان خواجہ کا ر ہا جنہیں نسیم شاہ کی ر نوبال پر بولڈ ہونےکے بعد دوسرا چانس ملا تو وہ بغیر ڈگمگائے  104 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 391 رنزبنا کر آوٹ ہو گئی جس میں سب سے اہم کر دار عثمان خواجہ کا رہا جنہوں نے 91 رنز کی اننگ کھیلی لیکن وہ سینچری بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ان کے علاوہ کیمرون گرین نے 79 ، الیکس کیری نے 67 اور سٹیون سمتھ نے 59 رنز بنائے اور ٹیم کو سپورٹ فراہم کی ۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے بہترین گیند بازی کرتے ہوئے چار چار کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی ، ان کے علاوہ نعمان علی اور ساجد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔ 

آسٹریلیا کے 391 رنز کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 268 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئی اور 123 رنز کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا ، پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق 81رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ اظہر علی 78 ، بابراعظم 67 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ان کے علاوہ اور کوئی پاکستانی کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔

آسٹریلیا کی جانب پیٹ کیومنز نے پانچ اور مچل سٹار ک نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایک وکٹ نتھان لیون کے حصے میں آئی۔

 


Reader's opinions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *



Current track

Title

Artist